Trace Id is missing

آپ کا خدمات معاہدہ واضح تر بنا دیا گیا

ہم Microsoft خدمات معاہدہ کو اپ ڈیٹ کررہے ہیں، جس کا اطلاق آپ کے Microsoft صارف آن لائن مصنوعات اور خدمات کے استعمال پر ہوتا ہے۔ ہم یہ اپ ڈیٹس اپنی شرائط کی وضاحت کرنے کے لیے کررہے ہیں اور یقین دلانے کے لیے کہ یہ آپ کیلئے شفاف رہیں، اور ساتھ ہی نئی Microsoft مصنوعات، خدمات اور فیچرز کا احاطہ کرنے کیلئے بھی۔

یہ اپ ڈیٹس، جن کا ذیل میں خلاصہ بیان کیا گیا ہے، مورخہ 30 ستمبر، 2023 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اگر آپ ہماری مصنوعات یا خدمات کا استعمال 30 ستمبر، 2023، یا اس کے بعد جاری رکھتے ہیں، تو آپ اس اپ ڈیٹ کردہ Microsoft خدمات معاہدہ سے اتفاق کر رہے ہیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

Microsoft خدمات معاہدہ کیا ہے؟

یہ Microsoft خدمات معاہدہ آپ کے اور Microsoft (یا اس کے ملحقہ افراد میں سے کسی ایک) کے درمیان ایک معاہدہ ہے جو آپ کے Microsoft کی صارف آن لائن مصنوعات اور خدمات کے استعمال کو مشروط بناتا ہے۔ آپ اس کے ذریعہ احاطہ کردہ مصنوعات اور خدمات کی ایک مکمل فہرست پر دیکھ سکتے ہیں.

کونسی مصنوعات اور خدمات اس Microsoft خدمات معاہدہ کے تحت نہیں آتی ہیں؟

اس Microsoft خدمات معاہدہ کا اطلاق ان مصنوعات اور خدمات پر نہیں ہوتا جو کسی حجم کا لائسنس رکھنے والے کسٹمرز کیلئے وقف ہیں، بشمول Microsoft 365 برائے انٹرپرائز، تعلیم، یا حکومتی کسٹمرز، Azure, Yammer، یا Skype for Business۔ سلامتی، رازداری اور تعمیل کے بارے میں ذمہ داریوں کیلئے اور ساتھ ہی ساتھ ان متعلقہ معلومات کیلئے جن کا اطلاق Microsoft 365 برائے کاروبار پر ہوتا ہے، برائے مہربانی Microsoft ٹرسٹ سینٹر پر یہاں تشریف لائیں https://www.microsoft.com/trust-center/product-overview۔

وہ کیا تبدیلیاں ہیں جو Microsoft کی جانب سے Microsoft خدمات معاہدہ میں کی جارہی ہیں؟

ہم نے Microsoft خدمات معاہدہ میں کی جانیوالی سب سے زیادہ قابل غور تبدیلیوں کا ایک خلاصہ یہاں فراہم کیا ہے۔

تمام تبدیلیوں کو دیکھنے کیلئے، ہم سفارش کرتے ہیں کہ آپ پورا Microsoft خدمات معاہدہ پڑھیں۔

یہ شرائط کب نافذ العمل ہوتی ہیں؟

اس Microsoft خدمات معاہدہ کے اپ ڈیٹس کے نافذ العمل ہونے کی تاریخ ہے 30 ستمبر، 2023۔ اس وقت تک، آپ کی موجودہ شرائط نافذ العمل رہیں گی۔

میں ان شرائط کو کیسے قبول کروں؟

ہماری مصنوعات یا خدمات کو 30 ستمبر، 2023، یا اس کے بعد استعمال کرنے یا رسائی کرنے کا مطلب ہے کہ آپ ان اپ ڈیٹ کردہ Microsoft خدمات معاہدہ سے اتفاق کر رہے ہیں۔ اگر آپ متفق نہیں ہیں، تو آپ 30 ستمبر، 2023 سے پہلے، مصنوعات اور خدمات کا استعمال جاری نہ رکھنے کا چناؤ کرنے اور اپنا Microsoft اکاؤنٹ بند کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔